فیصل آباد،ناخلف بیٹے نے حقیقی باپ کو گولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) ناخلف بیٹے نے حقیقی باپ کو گولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا ‘ ملزم فرار‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مارچری منتقل کردی ‘ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ملت ٹائون کے چک 198ر ب منیاں والا کا رہائشی محمد اشرف 9بچوں کا باپ ‘مستری کا کام اور رات کے وقت انڈے بیچ کر گزر بسر کرتا تھا‘اشرف نے سب سے چھوٹے بیٹے بلال کو کام کاج نہ کرنے پر گھر سے نکال رکھا تھا رات گئے محمد اشرف انڈے بیچ کرگھر واپس جارہا تھا کہ گھر کے قریب اسکے بیٹے بلال نے گولیاں مار دیں جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی موت کی وادی میں جا پہنچا پولیس نے مقتول کے بھائی علی اصغر کی مدعیت میں ملزم بلال کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں