فیصل آباد، قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 2لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے موت کاحکم

منگل 25 جنوری 2022 16:12

فیصل آباد، قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو  2لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے موت کاحکم
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے منگل کو قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس پولیس تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آبادکے علاقہ میں شادی کی تقریب میں معمولی تنازعہ پر ملزم آصف نے فائر کر کے کمسن بچے ثقلین کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا جس پرتھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا۔

منگل کو سماعت مکمل ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد راجہ شاہد ضمیر نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم آصف کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاجبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کومزید 6ماہ قید کی سزابھی بھگتنا ہو گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں