فیصل آباد‘ گھرگھرووٹرز کی تصدیق کے دوران شہریوں کی طرف سے مکمل کوائف درج نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا ہے، ضلعی الیکشن کمشنر

جمعہ 28 جنوری 2022 12:26

فیصل آباد‘ گھرگھرووٹرز کی تصدیق کے دوران شہریوں کی طرف سے مکمل کوائف درج نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا ہے، ضلعی الیکشن کمشنر
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) فیصل آباد ضلعی الیکشن کمشنرآفس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام زورشور سے جاری ہے جبکہ گھرگھرووٹرز کی تصدیق کے دوران شہریوں کی طرف سے مکمل کوائف درج نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ضلعی الیکشن کمشنر کے ذرائع مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر امتحانی فہرستوں کی تیاری کاکام مقررہ مدت 31جنوری 2022ء تک مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر آفس میں 40ڈیٹاانٹری اپریٹرزروزانہ 2شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھرگھرووٹرز کی تصدیق کے دوران بعض شہریوں کی طرف سے فارم پر مکمل کوائف کا اندراج نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے گھرانہ نمبر ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ضلعی الیکشن کمشنر آفس میں فرائض سرانجام دینے والے ڈیٹاانٹری اپریٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ 31جنوری 2022ء تک انتخابی فہرستوں کو مکمل کرکے ماہ فروری کے دوران شہر کے اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں گی اوراسکے باوجود بھی اگرکسی شہری کو ووٹ کے اندراج میں اعتراض یاشکایات ہو تو اسکو دورکرنے کیلئے ووٹ درستگی فارم پرکرکے جمع کروائے گا توووٹ کی درستگی کی جا سکے گی تاہم ووٹرلسٹوں کی حتمی فہرست مئی میں شائع کی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں