ایک ہفتہ قبل دوست کیساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

منگل 17 مئی 2022 14:05

ایک ہفتہ قبل دوست کیساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لی گیا تھا۔ مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کی بعد قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں-

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں