فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر نو جوان نے زہر کھا کر موت گلے لگالی

منگل 17 جولائی 2018 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء)گھریلو جھگڑے پر نو جوان نے زہر کھا کر موت گلے لگالی جبکہ کماد پرفصلوں کو سپرے کرتے ہوئے تین بچے بے ہوش ہو گئے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا آن لائن کے مطابق 291ر ب کے رہائشی 28سالہ عبدالواحد ولد بشیر نے گھر والوں سے معمولی جھگڑے پر زہر نگل لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کے نواحی عالقہ ہرسہ شیخ میں کماد کی فصل کو سپرے کرتے ہوئے کھیتوں میں بیٹھے ہوئے چھ سالہ آمنہ، چار سالہ کلیم اللہ اور دو سالہ مریم بے ہوش ہو گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بچوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں