فیصل آباد،ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق،تین زخمی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پرانی رنجش پر اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے لئے جانے والوں پر ملزمان کی فائرنگ ایک خاتون موقع پر جا بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ، آن لائن کے مطابق مکوآنہ کے رہائشی بشیر احمد کی ہالیہ خورشید بی بی اپنے بھتیجے فہد و لد مقبول اور بہن زرینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مکوآنہ قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان اشرف ولد اسلم ، امجد ، صابر ، عمران وغیرہ چھ بھائیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں خورشید بی بی زوجہ بشیر احمد ، شدید زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسرے فہد ولد مقبول ، زرینہ زوجہ ارشد اور راہگیر 8سالہ بچہ عمیر ولد عمران فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو طبعی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ورثاء نے لاش بائی پاس چوک مکوآنہ میں رکھ کر چو کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سخت احتجاج کیا ، ورثاء کی پولیس کے ساتھ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی پرٹریفک کھول دی گئی ، تھانہ کھڑیانوالہ والا پولیس نے مقبول ولد مہنگا کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر772درج کر لیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ایس پی جڑانوالہ ڈی ایس پی کھڑیانوالہ ، ایس ایچ او کھرڑیانوالہ ، چوک انچارج مکوآنہ موقع پر پہنچ گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں