فیصل آباد ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) کے نواحی علاقہ بستی اسلام کا رہائشی سجاد عرف مانگو کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائر مار کر قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بستی اسلام کا رہائشی سجاد عرف مانگو جو کہ سبزی فارم میں کام کرتا تھا جو مغرب کے بعد گھر میں کھانا کھا رہا تھا اور موبائل پر فون آیا تو گھر والوں نے پوچھا کس کا فون تھا تو کہنے لگا کہ میرے دوستوں کا فون آیا ہے اور میں بستی اسلام جا رہا ہوں تو بستی اسلام جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے سجاد عرف مانگو کو فائر مار کر قتل کردیا اور لاش کو دھان کی فصل میں پھینک دیا اطلاع ملنے پر تھانہ شورکوٹ کے ایس ایچ او رانا محمد افضل ڈی ایس پی شورکوٹ رانا عطاء الرحمن اور چوکی جلال پور کے انچارج سب انسپکٹر سکندر حیات اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں