فیصل آباد‘معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد رفیق چراغ دین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے

منگل 25 ستمبر 2018 13:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء)معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد رفیق چراغ دین رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں (انا للہ و انا علیہ راجعون) مرحوم نہایت نیک سیرت صوم و صلوٰة کے پابند درد دل رکھنے والے عظیم انسان تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کا نماز جنازہ مورخہ 25 ستمبر بروز منگل بعداز نماز ظہر ان کی رہائش گاہ بسم الله پارک گلی نمبر 2 سے اٹھایا گیا اور چوہڑ ماجرہ والے قبرستان میں نماز جنازہ ادا کرکے وہیں تدفین کر دی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اعزاء و اقارب سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے ناصر رفیق آف یوکے، حامد رفیق ، کاشف رفیق اور 2 بیٹیاں چھوڑیں ہیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی و دعا 26 ستمبر بروز بدھ صبح 8 بجے انکی رہائش گاہ پر ہوگی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں