جڑانوالہ ، سرکاری اراضی پر قبضہ کا تنازعہ ، دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق 2راہگیر زخمی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) جڑانوالہ قبرستان کی سرکاری اراضی پر قبضہ کے تنازعہ پر نمبردار اور بابا گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص جاں بحق 2راہگیر زخمی ہو گئے واقعہ 77 ر۔ب میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 77ر.ب لوہکے میں نمبر دار گروپ اور بابا عاشق گروپ کے مابین قبرستان کی سرکاری رقبہ پر قبضہ کا تنازعہ چل رہا ہیں گذشتہ روز بھی قبضہ کے تنازعہ پر دونوں گروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا فائرنگ کی زد میں آ کر نمبردار گروپ کا امان اللہ ولد لیاقت جاں بحق ہو گیا جبکہ دو راہگیر سفیان ولد مہنگا،عثمان ولد مشتاق زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا نوجوان کی ہلاکت پر باباعاشق گروپ کے سرفراز اور سہیل وغیرہ فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں