نوابانوالہ میں غربت سے تنگ محنت کش نے خودکشی کر لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) نوابانوالہ میں افسوسناک واقعہ‘ گھریلو حالات اور غربت سے تنگ محنت کش نے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا‘ گھر میں کہرام ‘بتایا گیا ہے کہ نوابانوالہ سمن آباد کا رہائشی ماجد رسول لوم فیکٹری میں کام کرتا تھا اور گھریلو حالات اور غربت کی وجہ سے پریشان رہتا تھا ‘آج حالات سے دلبرداشتہ ہو کرماجد نے خود کو کمرے میں بندکرلیا اور پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا ‘گھر والوں نے دروازہ توڑ کر نعش باہرنکالی ‘سمن آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں