فیصل آباد،گھر کے باہر سے اغواء ہونے والا چھٹی کلاس کا طلب علم چار ماہ گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا

منگل 23 اکتوبر 2018 17:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) گھر کے باہر سے اغواء ہونے والا چھٹی کلاس کا طلب علم چار ماہ گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا مغوی بچے کے والدین وعزیز و اقارب کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج ، آن لائن کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ برکت پورہ گلی نمبر1سے رستم کا 11سالہ بیٹا عبدالرحمن اپنے گھر سے سلوشن ٹیپ لینے کے لئے باہر دکان پر گیا جسے کسی نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ، پولیس نے مدعی پارٹی کی نشاندہی پر پکڑے گئے ملزمان چھوڑ دیئے مغوی بچے کے ماموں اشفاق احمد ولد مشتاق سکنہ منور آباد گلی نمبرچھ کے رہائشی کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف 26-6-18کو اغواء کا مقدمہ درج کیا بچے کی بازیابی کے لئے پولیس کی عدم دلچسپی اور تعاون نہ کر نے پر ورثاء نے احتجاج کیا پولیس کی بچے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں