فیصل آباد،مکوآنہ میں پچیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد

منگل 23 اکتوبر 2018 17:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) مکوآنہ میں پچیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد ‘ سلیمانیہ کالونی اور اسلامیہ پارک میں چوری کی وارداتیں ‘ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ میں مسجد خیر الوریٰ کے قریب پچیس سالہ نوجوان کی نعش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ‘ پولیس نے اسے نشئی قرار دیدیا ہے ‘علاوہ ازیں سلیمانیہ کالونی گلی نمبر سات میں ارشد کے گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات چھین لئے گئے ‘جبکہ اسلامیہ پارک میں نامعلوم چور سلیم کی موٹر سائیکل لے اڑے ‘ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں