تیز رفتار مزدہ ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار مزدور جاں بحق

بدھ 12 دسمبر 2018 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فیصل آباد کی نواح میں تیز رفتار مزدہ ٹرک نے فیکٹری جاتے ہوئے سائیکل سوار مزدور کو ٹکر مار کر اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ بدھ کی صبح ارشد ولد عنایت نامی 40 سالہ مزدور سائیکل پر سوار اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ امتیاز مال شیخوپورہ روڈ فیصل آباد کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس سے مزدور شدید زخمی ہو گیا۔

انہوںنے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں مگر اس وقت تک شدید زخمی مزدور ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔انہوںنے بتایاکہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم و ضروری قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے ہمراہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچا دی گئی ہے ۔دوسری جانب پولیس نے مزدہ کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں