فیصل آباد ، پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرح اسلامی ریاست بنانے کے لیے تمام پاکستانیوں کو برابر کا درجہ دینا ہو گا، محمد رمضان میو

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ہیلپ پورویمن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کے صدر محمد رمضان میو نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرح اسلامی ریاست بنانے کے لیے تمام پاکستانیوں کو برابر کا درجہ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 1935ء میں ایک کمشنر کی تنخواہ اتنی تھی کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ میں 70تولے سونا خرید سکتا تھا،کیا وزیراعظم کو یہ نہیں پتہ کہ خلیفہ دوم حضرت عمرؓکی تنخوا ہ ایک عام مزدور کے برابر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی بیوروکریٹس ، وزیروں اور مشیروں کی تنخوائیں لاکھوں میں ہیں،لیکن ایک مزدور کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 14000ہزار ہے، جبکہ ڈیوٹی 12سے 15گھنٹے ہے۔کیا یہ اسلامی ریاست ہی رمضان میو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹیکس کی کمی کا شکوہ کرتے ہیں ۔کیاوزیراعظم کو نہیں پتا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ٹیکس ادا کر رہا ہے، جس سے آپ کے مظلوم بیوروکریٹ اور وزیروں کی تنخوائیں دی جاتی ہیں۔لیکن ٹیکس ادا کرنے والے غریب اکثر بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں