جواء کھیلتے 15جواری گرفتار۔جوئے پر لگی رقم29160روپے برآمد

ہفتہ 25 مئی 2019 14:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سی پی او فیصل آباداظہر اکرم کی ہدایت پرتھانہ صدرپولیس نے جواء کھیلتی15جواری گرفتارکرلیے۔پولیس ترجمان عامر وحید کے مطابق، تھانہ صدر پولیس نے ریڈنگ پارٹی کے ہمرا ہ چک نمبر 225ر ب میں ریڈکرکے تاش پر جواء کھیلتے ہوئے محمد عثمان کو اس کے 15 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی رقم29160روپے برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر669/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ صدرمیں درج رجسٹر کر لیاگیا۔

سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزاورسی آئی اے کو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں