تھانہ گلبرگ پولیس کا چھاپہ،بدنام زمانہ منشیات فروش بلا مسیح 650لیٹر شراب سمیت گرفتار

جمعرات 20 جون 2019 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پولیس تھانہ گلبرگ فیصل آباد نے بدنام زمانہ منشیات فروش ارشد عرف بلا مسیح کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر اس کے قبضہ سے 650لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزم کے بارے میں علم ہوا تھا کہ وہ شہر کے پوش علاقوں میں شراب سپلائی کرتا ہے جس کی نگرانی کے بعد کامیاب ریڈ یقینی بنایا گیا۔انہوںنے بتایاکہ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں