تاندلیانوالہ میں جلہ موڑ چوک پر ایک اور خطرناک حادثہ،1 جاں بحق اور 3 زخمی

جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، زخمیوں کا تعلق فیصل آباد، ساہیوال اور قصور سے ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 20 ستمبر 2019 18:04

تاندلیانوالہ میں جلہ موڑ چوک پر ایک اور خطرناک حادثہ،1 جاں بحق اور 3 زخمی
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،20ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ میں جلہ موڑ چوک پر ایک اور خطرناک حادثہ، تیز رفتار مزدا کی لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فورا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

اور ایک شدید زخمی کو فیصل آباد منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی شناخت فخر عباس، حافظ نوید اور غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کا تعلق فیصل آباد، ساہیوال اور قصور سے ہے۔ تاندلیانوالہ جلہ موڑ چوک میں حادثات معمول بن چکے ہیں، آئے روز حادثات کی وجہ سے بہت سارے لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مگر انتظامیہ اور منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں