جھنگ فیصل ۱ٓباد مین روڈ پرتیز رفتاربے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،2 جاں بحق،ایک شدید زخمی،مشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی، ڈرائیور فرار

پیر 14 اکتوبر 2019 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پولیس تھانہ ٹھیکری والا فیصل ۱ٓباد کے علاقہ ٹھیکری والا جھپال مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈپر ایک تیز رفتاربے قابو بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں2 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوری بعدمشتعل افراد نے بس کو ۱ٓگ لگادی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ جھنگ سے فیصل ۱ٓباد جا نے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹھیکری والا جھپال کے قریب مین جھنگ فیصل ۱ٓباد روڈ پر مخالف سمت سے ۱ٓنیوالے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں 2 موٹر سائیکل سوار 28سالہ محمد مجید ولد بوٹا سکنہ نیا لاہور اور 18سالہ شیراز ولد امتیاز سکنہ چک نمبر 347ج ب فیصل ۱ٓباد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان خالد محمود ولد محمد صادق سکنہ نیا لاہورعمر25سال شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے نیزہلاک شدگان کی میتیں مزید قانونی کاروائی کیلئے آر ایچ سی 30چک فیصل ۱ٓباد منتقل کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

المناک حادثہ کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد جا ئے وقوعہ پر اکٹھی ہوگئی جن میں سے مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ایک دوسرے واقعہ میں بڑا گھسیٹ پورہ شیخوپورہ روڈ فیصل ۱ٓبادکے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم میں گولی لگنے سے 26سالہ شخص وقاص ولد عنایت شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں