تاندلیانوالہ تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ملزم کو گرفتارکر کے ایک کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے 21لیٹر شراب برآمد کرلی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 17:19

ایس ایچ اوتھانہ سٹی الیاس بیگ
تاندلیانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی ) تاندلیانوالہ تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم کو گرفتارکر کے ایک کلو سے زائد چرس بر آمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے 21لیٹر شراب برآمد کرلی۔اور علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ سٹی تاندلیانوالہ الیاس بیگ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایچ او تھانہ سٹی الیاس بیگ نے مخبر کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم محمد مدثر سے 1210گرام چرس اور ملزمان عبدالکریم اور محمد ارشد سے 23لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی تاندلیانوالہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، منشیات فروشوں کے ہر ٹھکانے کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں