بس کی کھڑے ٹرالے کے ساتھ ٹکر، بس میں سوار 7فیکٹری ملازم زخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ فیصل آباد کھرڑیانوالہ روڈ پر چھوٹا رسول پور کے قریب ایک نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی فیکٹری ورکرز سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری کے باعث سڑک کی سائیڈ پر کھڑے ہوئے سریے سے لوڈ ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرنے والے 7ورکرز 27 سالہ کوثر بی بی دختر سلطان ،36سالہ اصغر ولد شفیع ،40سالہ سعید ولد محمد حسین ،32سالہ ندیم ولد عبد الحق ،32سالہ احسان ولد خالق ، 35سالہ رضوان ولد محمد رفیق اور29سالہ وحید ولد صفدر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔بعد ازاں 2 زخمیو ں کوثر بی بی اور اصغر کو شدیدزخمی ہونے کے باعث الائیڈ ہسپتال جبکہ باقی پانچ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر کھر ڑ یانوالہ منتقل کردیا گیا ۔حادثہ کے نتیجہ میں ٹیکسٹائل فیکٹری کی بس بری طرح تباہ ہو گئی ۔پولیس نے رپٹ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ ٹیکسٹائل فیکٹری کی درجنوں بسیں اپنے ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کر تی ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں