تاندلیانوالہ: چک نمبر 592گ ب میں مکئی نکالنے والی مشین میں نوجوان کی ٹانگ کٹ گئی

نوجوان کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 25 اکتوبر 2019 14:50

تاندلیانوالہ: چک نمبر 592گ ب میں مکئی نکالنے والی مشین میں نوجوان کی ٹانگ کٹ گئی
تاندلیانوالہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 592گ ب میں جواں سالہ نوجوان کی مکئی کی تھریشر میں اچانک ٹانگ آنے سے کٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

17سالہ نوجوان صغیر جو چک نمبر 592گ ب کا رہائشی ہے اور اپنی مکئی نکالنے کے لئے تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کی ٹانگ مشین میں آنے سے کٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ورثا نے نوجوان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ لایا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت ہونے کے پیش نظر طبی امداد کے بعد فوری الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں