تاندلیانوالہ پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

علاقے سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے: ایس ایچ او نوید اسلم بیک

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 نومبر 2019 17:29

ایس ایچ او تھانہ صدر
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، منشیات فروش گرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ صدر کے علاقے 451 گ ب میں پولیس تھانہ صدر نے مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے احمد علی جو چک نمبر 396 گ ب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرتا ہے، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے 1180گرم چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر نوید اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ میرا مشن علاقے سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ میں علاقے کو منشیات سے پاک کروں گا ۔ ایس ایچ او نوید اسلم بیگ نے اس مکروہ دھندہ کا کاروبار کرنے والے افراد کو واضح پیغام دیا کہ منشیات کے ساتھ منسلک افرادکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر کے کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں