تاندلیانوالہ صدر بار ایسوسی ایشن مہر سخاوت فتیانہ کی خصوصی کاوش پر بار میں سڑکیں اور سولنگ مکمل

15سال قبل بننے والی سڑکیں اور سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں تھیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 نومبر 2019 17:41

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ صدر بار ایسوسی ایشن مہر سخاوت فتیانہ کی خصوصی کاوش پر بار میں سڑکیں اور سولنگ مکمل ہو گئی ہے۔ تاندلیانوالہ بارایسوسی ایشن میں 15سال قبل بننے والی سڑکیں اور سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں تھیں جس کے باعث وکلا، سائلین اور دیگر افراد کا گزرنا تک محال ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

صدر بار ایسوسی ایشن مہر سخاوت فتیانہ نے بار کی سڑکیں، سولنگ،ٹف ٹائل،سیوریج، کمیٹی بار روم، ای لائیبریری اور ڈسپنسری بنوا کروکلا اور سائلین کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کروا کر بار کی رعنائیاں بحال کر دیں۔مہر سخاوت فتیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے چیمبرز کی نئی الاٹمنٹ کے حوالے سے کیس تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھجوا دیا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی نئے چیمبزر کی الاٹمنٹ کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں