کیری ڈبہ کی درخت سے ٹکر، 2 خواتین سمیت3 افراد جاں بحق،5 شدید زخمی

بدھ 20 نومبر 2019 16:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) فیصل ۱ٓباد کے نواحی علاقہ تاندلیانوالہ کے قریب چک411 کلیار کے مقام پر کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگیاجس سے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت3 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہوگئے، تاندلیانوالہ پولیس اور ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار ایک خاندان ساہیوال جارہا تھا کہ411 کلیار اوکاڑہ روڈ تاندلیانوالہ کے قریب ڈرائیور کو اونگھ ۱ٓنے پر کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگیاجس سے ریاست علی،خورشید بی بی اور 22 سالہ ثوبیہ موقع پر جاں بحق جبکہ شاہیدا،عارف، نادیہ، سجاد اور شمیرشدید زخمی ہوگئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اورجاں بحق و زخمیوں کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں