تاندلیانوالہ: پسند کی شادی کا معاملہ، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

وسیم اکرم اپنی بہن نسرین کی شادی اپنی مرضی سے کروانا چاہتا تھا، جھگڑے پر طیش میں آ کر بہن کو سر میں ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 25 نومبر 2019 14:34

تاندلیانوالہ: پسند کی شادی کا معاملہ، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2019ء،نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ کے نواحی چک نمبر 395 گ ب میں بھائی نے بہن کو اس بناء پر موت کے گھاٹ اُتار دیا کہ وہ اپنی زندگی کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرنا چاہ رہی تھی، جبکہ بھائی اپنی بہن پر اپنی مرضی تھوپنا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 395گ ب میں بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نامی شخص اپنی بہن نسرین کی شای اپنی مرضی سے کروانا چاہتا تھا جبکہ نسرین اپنی پسند سے شادی کرنا چاہ رہی تھی۔ بھائی بہن کا آپس میں اسی بات پر جھگڑا ہو گیا توملزم وسیم نے طیش میں آکر پہلے اپنی بہن کو تشددکا نشانہ بنایا اور پھر اُس کے سر میں ڈنڈے مار مارکر اُسے قتل کر دیا۔مقتولہ نسرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ سنگ دِل ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں