فیسکو کا نئے آپریشن دفاتر اور ملازمین کورہائش گاہوں کی فراہمی کیلئے نئے کوارٹرزاور فلیٹس تعمیر کرنے کا اعلان

منگل 18 فروری 2020 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نئے آپریشن دفاتر اور ملازمین کورہائش گاہوں کی فراہمی کیلئے نئے کوارٹرزاور فلیٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کی ہدایت پر سول ورکس ڈائریکٹوریٹ فیسکو ملازمین اورصارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جبکہ صارفین کو درپیش مسائل کے جلد ازالے اور پرائیویٹ عمارتوں کے بھاری بھر کم کرایوں کی مد میں خرچ ہونے والے بھاری اخراجات سے بچت کیلئے نئے آپریشن دفاتر، اور ملازمین کورہائش گاہوں کی فراہمی کیلئے نئے کواٹرزاور فلیٹس بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

ایکسین سول ورکس شکیل حیدر لک نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسین سول ورکس ڈویژن آفس میں 3عدد نئے کمروںکی تعمیرجبکہ اوٹی پی کالونی فیسکو فیصل آباد میں ایف ٹائپ پرانے کوارٹر زکو گرا کر ملازمین کیلئے دوعدد کیٹیگری فور کے کواٹرز تعمیر کرنے کیلئے ٹینڈرز جاری کردئیے گئے ہیں اسی طرح عبداللہ پور کالونی فیسکو فیصل آباد میںپرانے سی 2بنگلوںکو گرا کر ملازمین کیلئی2عدد کیٹیگری فائیوکے فلیٹس کی تعمیر،عبداللہ پور سٹاف کالونی فیصل آباد میں 2 پرانے اور متروک کوارٹرز کومسمار کرکے 6عدد کیٹیگری فورکے فلیٹس کی تعمیراوراوٹی پی کالونی فیسکو فیصل آباد میںقائم اولڈپاور ہائوس بلڈنگ کی تزئین کیلئے بھی ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ132کے وی منکیرہ گرڈسٹیشن میں ایس ڈی او (آپریشن) منکیرہ ،شورکوٹ سب ڈویژن میں ایس ڈی او (آپریشن)بلڈنگ ،132کے وی کالاباغ گرڈسٹیشن میں ایکسین /ریونیوآفیسر بلڈنگ کی تعمیرجبکہ چنیوٹ میں ایکسین /آراو آفس کیلئے پارکنگ شیڈ اور اپروچ روڈ کی تعمیرکے ٹینڈرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ ٹینڈرزمارچ کے مہینے میں مختلف تاریخوں کوایکسین سول ورکس ڈویژن I-کے فیسکو فیصل آباد کے دفتر میں کھولے جائیں گے ۔ انہوںنے بتایاکہ فیسکو ان منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے تاکہ صارفین کو ان کے گھروں کے قریب فیسکو دفاتر کی سہولت میسر اوران کی شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں