سوشل میڈیا پر ڈان بننے والا نوجوان گرفتار

منگل 7 اپریل 2020 16:09

سوشل میڈیا پر ڈان بننے والا نوجوان گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پولیس تھانہ ساہیانوالہ فیصل ۱ٓباد نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے ڈان بننے والے نوجوان شاہد اقبال کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم شاہد اقبال نے جدید اسلحہ کے ساتھ فوٹیجز سوشل میڈیا پہ وائرل کی تھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پولیس تھانہ روڈالہ روڈ فیصل ۱ٓباد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران اسلحہ کے زور پر خاتون خانہ سے زیادتی کے مرتکب ملزم ریاض عرف راجو کو گرفتار کرلیاہے نیز پولیس تھانہ سمندری فیصل ۱ٓبادنے ملزم علی نذیرکو 8 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زبردستی بد فعلی اور ملزم جنید اور منداکو 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمات کے اندراج کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں