فیصل آباد، قتل کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

بدھ ستمبر 16:28

فیصل آباد، قتل کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) فیصل آباد پولیس نے شوہر کی مبینہ قاتل بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے گلستان کالونی میں قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی مدینہ ٹائون ارسلان شاہزیب نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ رانا فیاض نامی شہری کو اس کی بیوی تانیہ اور اس کے ساتھی ارسلان شہزاد نامی شخص نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مقتول کو گلے میں پھندا ڈال کر بے بس کیا اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش اقبال جرم کرلیا ۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تانیہ بی بی کے ارسلان شہزاد نامی شخص سے کافی عرصہ سے تعلقات تھے جن کا علم تانیہ کے شوہر کو ہوگیا جس پرانہوں نے رانا فیا ض کو قتل کیا ۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی او روسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments