زہریلی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،2ملزمان گرفتار

بدھ 30 ستمبر 2020 14:28

زہریلی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،2ملزمان گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ادویات سپلائی کی آڑ میں 300 لیٹر زہریلی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ پولیس نے دو شراب فروش گرفتار کرلئے۔ جڑانوالہ تھانہ صدر پولیس نے ادویات سپلائی کی آڑ میں زہریلی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ کر 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی گاڑی سے ادویات کی آڑ میں 300 کپیاں برآمد کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ادویات سپلائی کی آڑ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے پولیس نے دوران گشت مشکوک ڈالہ کو روک کر تلاشی کے دوران 300 کپی زہریلی شراب برآمد کرکے 2 منشیات فروشوں اسد صدیق سکنہ فورٹ عباس،مظہر اقبال سکنہ چک نمبر 382گ ب سرور والی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نیملزمان کی گاڑی اور شراب قبضہ میں لے مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں