فیسکو کے2 چیف انجینئرز کو جنرل منیجر اور2 سپرنٹنڈنگ انجینئر کو چیف انجینئر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے سینئر سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 2چیف انجینئرز کو جنرل منیجر اور2 سپرنٹنڈنگ انجینئرزکو چیف انجینئر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ہے جبکہ پیپکو اتھارٹی نے ان افسران کی تقرری کیلئے ان کی خدمات چیف ایگزیکٹو فیسکو کے سپردکردی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ہفتہ کے روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانیوالوں میں چیف کمرشل آفیسر فیسکو احسان الٰہی،چیف انجینئراواینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) خالد جاوید خان،سپرنٹنڈنگ انجینئر(آپریشن) فیسکوجھنگ سرکل مظہر نوید اورڈائریکٹر(ایم ٹی اینڈ ایم سی) فیسکو بشیراحمد شیخ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں