فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ ‘نوجوان جاں بحق‘چار پولیس اہلکار گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2021 11:52

فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ ‘نوجوان جاں بحق‘چار پولیس اہلکار گرفتار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان وقاص جاں بحق‘ 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو مشکوک خیال کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو کارسواروں نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی جس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک کار سوار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے خلاف مقامی افراد اور ورثا نے ٹائِر جلا کر احتجاج کیا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئی ہیںواقعے کا مقدمہ درج پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ڈجکوٹ میں ناکے پرگاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے وقاص احمد پر فائرنگ کی، وقاص احمد کی کارکا ٹائر اے ایس آئی شاہد رسول کے پاؤں پر چڑھ گیا تھا جس پر اہلکاروں نے مشتعل ہوکربندوقیں تان لیں جب کہ وقاص نے خوفزدہ ہوکرکاردوڑا دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے پیچھاکرکے کار روکی اور وقاص کو نکال کرگولی ماردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں