بہاولنگر،محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر درجنوں جرائم پیشہ افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے گئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:54

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں درجنوں جرائم پیشہ افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایسے لوگوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں اس کا مقصد جرائم کی روک تھام کرنا ہے اس کے علاوہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 900 کے لگ بھگ جرائم پیشہ افراد کے مجموعی طور پر اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں