مکوآنہ ، نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر دو شہریوں کو لوٹ لیا

بدھ 27 جنوری 2021 15:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر دو شہریوں کو لوٹ لیا، متاثرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ لاری اڈا کے قریب نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 22 سالہ نوجوان مزمل ولد مقصود اور سول ہسپتال کے سبزہ زار میں بھی نامعلوم افراد نے نشہ آور اشیاء کھلا کر پردیسی کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نوسربازوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں