فیصل آباد،انسداد ٹائیفائیڈ مہم کی کامیابی کیلئے عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ

بدھ 27 جنوری 2021 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ کے 5 بڑے اضلاع میں TCV مہم کو کامیاب بنانے، عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے 29 ہزار روپے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ای پی آئی سیل کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ کے 12 اضلاع فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ، چکوال، ڈی جی خان، لیہ، منڈی بہائو الدین، میانوالی، پاکپتن اور راجن پور میں یکم فروری تا 15فروری تک TCV مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران 9 ماہ سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ڈی جی ہیلتھ نے صوبہ کے پانچ بڑے شہروں فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے سی ای او ہیلتھ کو کہا ہے کہ TCV مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پریس کانفرنس، واک کا اہتمام کریں جس کے لیے یونیسف کی طرف سے بڑے 5 اضلاع کو 25 ہزار روپے جبکہ دیگر سات اضلاع کو 20 ہزار روپے کی اضلاع فراہم کیے جائیں گے اور آگاہی واک اور پریس کانفرنس پر رکھنے والے اخراجات مکمل تفصیل محکمہ صحت کو ارسال کی جائے۔

(جاری ہے)

مذکورہ TCV مہم کیلئے مانیٹرنگ آفیسر چنگ چی رکشائوں پر روڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کروائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں