فیصل آباد کے علاقہ حاجی آباد میں چوروں کا گروہ 3دکانوں کا صفایا کرگیا

بدھ 27 جنوری 2021 17:08

فیصل آباد کے علاقہ حاجی آباد میں چوروں کا گروہ 3دکانوں کا صفایا کرگیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد میں نامعلوم چوروں کا گروہ ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری نقدی لے اڑے ‘ آئے روز ہونیوالی وارداتوں پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے ‘ پولیس چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی ‘ بتایا جاتا ہے کہ حاجی آباد میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مکہ ہارڈ ویئر سٹور ‘ آصف مولڈنگ اورسٹیل شاپ کے تالے توڑ کر دروازے نقدی وغیرہ چوری کرکے فرار ہوگئے ‘ متاثرہ افراد کاکہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حاجی آباد میں آٹھویں واردات ہے ‘ قبل ازیں بھی قریبی دکانوں پر وارداتیں ہوچکی ہے اس حوالے سے سرگودھا روڈ پولیس کو آگاہ کیا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ‘ چور اور ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں ‘ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوںنے آر پی او رفعت مختار راجہ ‘ سی پی او سہیل چوہدری اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ رات کو پولیس نے گشت کو یقینی بنایا جائے اور سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں