فیصل آباد میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے صنعتکار سے پر رونق علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکودس لاکھ چھین کر فرار

ہفتہ 27 فروری 2021 15:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء)فیصل آباد میں ڈاکو راج، دن دیہاڑے صنعتکار سے پر رونق علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکودس لاکھ چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایسٹرن ایکسپورٹ کے چیف ایگزیکٹو شہباز اختر غوری سوتر منڈی میں دھاگے کاکام کرتا ہے ' موصوف 26فروری کو دن گیارہ بجے کے لگ بھگ الفلاح بینک کی پیپلز کالونی برانچ سے 10لاکھ روپے کیش لیکر نکلے تو چن ون روڈ پر الفتح سپورٹس کمپلیکس کے قریب موٹر سائیکل سوار دومسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اوراسلحہ کے زور پر دس لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں