فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں اب تک جولائی میں 51 بلڈنگ گرنے کے حادثات پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، فیصل آباد میں 11 بلڈنگ گرنے کے واقعات ہوئے، ڈی جی ریسکیو

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ عمارات گرنے اور الیکٹرک شاک ایمرجنسیز کا ڈیٹا جولائی 2021 کے پہلے 16 دن کا ہے جو فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں اب تک جولائی میں 51 بلڈنگ گرنے کے حادثات پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں،جبکہ فیصل آباد میں 11 بلڈنگ گرنے کے واقعات ہوئے، ڈی جی ریسکیوفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 51 عمارات گرنے کے واقعات میں 91 لوگ زخمی اور 8 کی اموات ہوئیں، صوبائی دارلحکومت میں 09 اور فیصل آباد میں 11بلڈنگ گرنے کے واقعات ہوئے، عمارات گرنے کے واقعات میں سب سے زیادہ اموات لاہور میں ہوئیں ، صرف جولائی میں پنجاب بھر میں *661* الیکٹرک شاک ایمرجنسی پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گی، پنجاب بھر میں *661* الیکٹرک شاک ایمرجنسی میں 614 لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، سب سے زیادہ *70* الیکٹرک شاک ایمرجنسیز لاہور میں رپورٹ ہوئیں، مون سون میں اپنے گھر اور چھت کی ضرور مانیٹرنگ کریں، بارش کے دوران الیکٹرک پول، گیلے سوئچز سے دور رہیں، احتیاطی تدابیر سے حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے، عمارات گرنے اور الیکٹرک شاک ایمرجنسیز کا ڈیٹا جولائی 2021 کے پہلے 16 دن کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں