مکوانہ، ڈیڑھ ماہ قبل چوری ہونیوالی بکریاں پولیس ڈھونڈنے میں ناکام رہی، متاثرہ افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:09

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی چک نمبر 307 ج ب سے ڈیڑھ ماہ قبل چوری ہونیوالی بکریاں تھانہ صدرکی پولیس ڈھونڈنے میں ناکام رہی، متاثرین کی نشاندہی بھی کام نہ آ سکی ،متاثرہ افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 307 ج ب میں ڈیڑھ ماہ قبل محمد ریاض نامی شخص کی بکریاں چوری ہو گئیں تو متاثرہ شخص میڈیا آفس پہنچ گیا جس کا کہنا تھا کہ ڈیڑ ماہ سے ذائد عرصہ گذر گیا ہے پولیس کوئی بھی کاروائی نہیں کر رہی متعلقہ تھانے دار ملزمان سے ساز باز ہو گیا ہے جبکہ ہم نے تھانہ صدر پولیس کو ملزمان کی نشاندہی بھی کردی ہے جن میں محمد انور ، ذوالفقار ولد اکبرعلی، سفیان انور ، لقمان انور ، شامل ہیں مگر پولیس ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے واضع رہے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جن کی ہم نے نشاندہی کی ہے ان لوگوں سے ہمیں جان کا بھی خطرہ ہے یہ منشیات فروش لوگ ہیں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان لوگوں نے جانوروں پر بھی رحم نہ کیا گاؤں کے ہی کسان کی بھینس کو زہر دے دیا تھا جس سے غریب کسان کی بھینس جانبحق ہوگئی تھی ان لوگوں نے جھوٹی قسمیں بھی کھائیں تھیں ایسے ظالم جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی بھی قانون کام نہیں آ رہا متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او فیصل آباد سے مدد کی اپیل کردی ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان جرائم پیشہ افراد کو قرار واقع سزادی جائے جس سے علاقہ میں پھیلے ہوئے تحفظات دور ہو سکیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں