تنخواہ دار طبقے سمیت کاروباری حضرات کیلئے اہم خبرآگئی

منگل 27 جولائی 2021 14:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) تنخواہ دار طبقے، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کاروبار ی حضرات نے جرمانے سے بچنا ہے تو تیس ستمبر تک گوشوارے جمع کروادیں،،ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس دفاترکوتشہیری مہم چلانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے تنخواہ دار ملازمین ،اے او پیز اور کاروباری طبقہ کے لئے الگ الگ گوشوارہ فارمزاپلوڈ کردیئے، ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاترکو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لئے بھرپور تشہیری مہم چلانے ، تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو ملازمین کے گوشوارے جمع کروانے کے لئییاددہانی کروانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ نئے مالی سال میں اپنے زرائع آمدن بڑھانے کے لیے عوام سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا نیا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں رواں سال کی نسبت 56 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق رواں سال پراپرٹی ٹیکس پر مجموعی ہدف 14 ارب 66 کروڑ روپے تھا اور مالی سال 19-20 میں یہ ہدف 1 ارب 81 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔دستاویزات کے مطابق اب نئے مالی سال میں شہریوں سے 8 ارب 32 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔ پراپرٹی ٹیکس براہ راست پراپرٹی مالکان سے وصول کیا جائے گا، جس میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہوں گے۔یہ ٹیکس وصولی محکمہ ایکسائز پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کرے گا، جس کے لیے شہریوں کو نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نوٹسز بھیجنا شروع کرے گی۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فی ہونٹ کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا بلکہ پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے پراپرٹی مالکان کو اس فہرست میں شامل کرکے ہدف حاصل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں