پنجاب ہیلتھ کمیشن کے موبائل یونٹ کی طرف سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایکسپوسینٹر میں تین روزہ کرونا ویکسین کیمپ شروع ہوگیا

بدھ 4 اگست 2021 13:43

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پنجاب ہیلتھ کمیشن کے موبائل یونٹ کی طرف سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایکسپوسینٹر میں تین روزہ کرونا ویکسین کیمپ شروع ہوگیاہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارہء امتیاز) نے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی کے ڈائریکٹر و فوکل پرسن پروفیسرڈاکٹر سجادالرحمن اور پرنسپل آفیسرتعلقات عامہ پروفیسرڈاکٹر جلال عارف کے ہمراہ ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں سٹا ف اور ویکسی نیشن کیلئے آنیوالوں کیلئے دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء وطالبات‘ سٹاف و فیملیزکو ہدایت کی گئی ہے کہ چونکہ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کو لازم قرار دے دیا گیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اداروں کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کیا جا رہا ہے لہٰذا صبح 10بجے سے شام چار بجے تک جاری رہنے والے ویکسی نیشن کیمپ میں طلباء و طالبات‘ سٹاف‘ اساتذہ اور کیمپس میں رہائش پذیر کیمپس کمیونٹی فوری طو رپر اپنے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن کیلئے بھی ایکسپوسینٹر میں تشریف لائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں