فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں چوری کی واردات درخوست گزار کو موبائل ٹریسنے کے بہانے رشوت کی ڈیمانڈ

منگل 21 ستمبر 2021 14:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں چوری کی واردات درخوست گزار کو موبائل ٹریسنے کے بہانے رشوت کی ڈیمانڈ تفصیلات کے مطابق نمائندہ ڈیلی سچ کا ساتھ نیوز پیپر فیصل آباد شاویز عثمان ضروری کام کے حوالے سے محلہ رضا آباد میں موجود تھا دو لوگ آئے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی 5 ہزار لے اٴْڑے قریبی تھانہ رضا آباد میں کمپلین درج کروائی تو اے ایس آئی ذوالفقار ڈوگر کو فون پر تفصیلات سے آگاہ کیا تو کچھ دن بعد مسلسل کال کرنے پر تھانے بلایا تو جناب صاحب نے کہا کاشف نامی شخص سے ملاقات کروائی اور کاشف سے کہا کہ یہ بندہ خرچہ کرے گا اس کا موبائل تلاش کرنا ہی.

(جاری ہے)

جناب اعلی یہ خرچہ ہے کہ رشوت اس بات پر ایک سوالیہ نشان ہی بن کر رہ گیا جس پر مدعی شاویز نے یہ بھی کہا ھم نے موبائل کی لوکیشن لے لی ہے آپ بے فکر رہیں اور وہاں کاروائی کریں موبائل مسلسل کئی روز سے ایک ہی لوکیشن دے رہا ہے جس پر اے ایس نے کہہ دیا اب ایک ماہ بعد آنا اور جناب ذوالفقار اے ایس آئی کسی فون کال کے بہانے سے چلے گے اس کے بعد فون کال تک نہیں اٴْٹھائی اگر اٴْٹھاتے ہیں تو بات سنے بغیر کال ختم کرنیکے بعد مصروف کر دیتے ہیں اعلی احکام سے اپیل ہے کہ اس بات کا سخت سے سخت نوٹس لیا جائے اگر یہ ایسا رویا صحافیوں کے ساتھ ہورہا ہے تو عام عوام کے ساتھ کیسا رویا اپناتے ہونگے جناب وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد سے اپیل ہے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے آفیسروں کو فورن معطل کیا جائے جو چوروں لٹیروں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے اور عوام کو انصاف فراہم کر کے وزیراعظم پاکستان اور آئی جی پنجاب کا مشن انصاف آپ کی دہلیز پر مکمل کیا جائے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں