تاندلیانوالہ تھانہ باہلک کی حدود میں ڈاکو راج قائم،ڈاکوؤں نے راہگیر سے موٹرسائیکل چھین لی

منگل 21 ستمبر 2021 14:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تاندلیانوالہ تھانہ باہلک کی حدود میں ڈاکو راج قائم،ڈاکوؤں نے راہگیر سے موٹرسائیکل چھین لی-بتایا گیا کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ تھانہ باہلک کے نواحی گاؤں چک 601 گ ب کا رہائشی زمان شریف تاندلیانوالہ جا رہا تھا کہ راستہ میں قبرستان کے قریب تین ڈاکوؤں نیگن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ تھانہ باہلک کی حدود میں نان سٹاپ وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے آئے روز موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کو پیدل چلنے پر مجبور کر دیا ہے شہریوں نے ایس پی صدر سی پی او فیصل آباداور آر پی او فیصل آباد سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں