مکوآنہ‘ جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی

منگل 21 ستمبر 2021 16:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جعلی و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ڈرگ انسپکٹر جڑانوالہ نے کارروائی کرنے سے معذرت کر لی شہریوں کا تبدیلی سرکار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں میڈیکل سٹوروں پر جعلی و ممنوعہ ادویات کی بھرمار جاری ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر نے منتھلی اکٹھی کرنی شروع کر رکھی ہے اور ان میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں اس سلسلہ میں شہریوں نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر جڑانوالہ غیر معیاری ممنوعہ اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے ساتھ باقاعدہ طور پر ساز باز ہو چکا ہے جس کی وجہ سے جڑانوالہ اور گردونواح کے میڈیکل سٹور مالکان ایک نمبر میڈیسن کی قیمت وصول کر کے جعلی میڈیسن خریداروں کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ ڈرگ انسپکٹر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں