ایف آئی اے میں بھرتیوں کے دوران دو جعلی امیدوار پکڑے گئے

بدھ 22 ستمبر 2021 12:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ایف آئی اے میں بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے فزیکل ٹیسٹ کے دوران دو جعلی امیدوار پکڑے گئے ، دونوں ملزم سرکاری ملازم اور دوسروں کی جگہ پر بھرتی کیلئے دوڑ میں شامل ہوئے تھے جن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے میں مختلف سیٹوں پر بھرتیوں کے دوران بھرتی بورڈ کی جانب سے دو مشکوک امیدواروں محمد علی اور محمد زاہد کو پکڑکر چیکنگ کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم محمد علی پنجاب پولیس کا ملازم ہے اور پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ہے جبکہ ملزم محمد زاہد محکمہ جیل خانہ جات کا برخاست شدہ ملازم ہے دونوں نے اصل امیدواروں سے بھاری رقم حاصل کی اور دوڑ میں شامل ہوئے تھے جن کو پکڑکر ملت ٹائون پولیس کے حوالے کرکے ایف آئی اے کے انسپکٹر شہریار رزاق نے مقدمہ درج کروادیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں