نہری پانی چوری پر تھانہ نشاط آباد میں 110 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

بدھ 22 ستمبر 2021 12:57

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پولیس رپورٹس کے مطابق محکمہ انہار کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 110 افراد کے خلاف مقدمات درج کردئیے ہیں ، محکمہ انہارکی ٹیموں نے 50 ج ب کے محمد یاسین اور 26 کس نامعلوم ، 53 ج ب کے فریاد اور 16 کس نامعلوم ، 4 ج ب کے ناصر، 49 ج ب کے عبدالغفور اور 28 کس نامعلوم اور 49 ج ب کے دلاور اور 36 کس نامعلوم کے خلاف نہری پانی کی چوری پر مقدمات درج کروادئیے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں