چودھری یونس نے ظہیرعباس کو سرکاری نوکری کاجھانسہ دیکرساڑھے چار لاکھ ہتھیا لیے

بدھ 22 ستمبر 2021 12:57

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سادہ لوح نوجوان کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر محکمہ انہار کے ضلعدار نے ساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیالئے ،مزید10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن عملے نے ضلعدار کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ چک نمبر 240 گ ب گجر ٹائون جڑانوالہ کے رہائشی ظہیر عباس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محکمہ انہار کے ضلعدار چودھری محمد یونس نے اس کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ روپے طلب کئے اور ساڑھے چار لاکھ روپے وصول کرلئے جبکہ مزید10 ہزار روپے طلب کررہا ہے جس پر ڈائریکٹر کے حکم پر سرکل آفیسر تھانہ ریجن اینٹی کرپشن افضال حسین نے مجسٹریٹ رانا وحید کی نگرانی میں چھاپہ مار کر ضلعدار چودھری یونس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے اس کو حوالات بند کرواکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں