جن ہسپتالوں نے عمل نہ کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،وسیم احسن

بدھ 22 ستمبر 2021 13:01

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے ہسپتالوں میں فضلہ تلف نہ کرنے پر 41 نوٹسز جاری کر دئیے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے فیصل آباد کے ہسپتال ، کلینکس سمیت لیبارٹریز کی چیکنگ کی ، 85 پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 41 سرکاری و نجی ہسپتالوں ، کلینکس اور لیبارٹریز کو طبی فضلہ باقاعدہ طور پر تلف نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دئیے گئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات پہلے بھی کارروائی میں طبی فضلہ باقاعدہ طور پر تلف نہ کرنے والے ذمہ دار ہسپتالوں کو صرف نوٹسز جاری کرتے آئے ہیں جبکہ نوٹسز میں عمل درآمد نہ کرنے پر ہسپتال ، کلینکس اور لیبارٹریز کو دوبارہ شکایت ملنے پر سیل اور جرمانوں جیسی سزا نہ دینے پر اس بار پھر صرف نوٹسز ہی جاری کئے گئے ہیں ، جن ہسپتالوں ، کلینس اور لیبارٹیریز کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر کو پہلے بھی صرف تنبیہ نوٹس جاری ہو چکے ہیں تاہم کسی نے اصلاح نہیں کی اور محکمہ ماحولیات جانتے ہوئے بھی قواعد کے مطابق جرمانہ کرنے سے گریز کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم احسن کہتے ہیں نوٹسز کے بعد جواب طلبی کے بعد جن ہسپتالوں نے عمل درآمد نہ کیا انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں