حفاظتی تدابیر اختیار کے بغیر بنائے جانیوالے منی پٹرول پمپس کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کار روائی سے گریزاں،محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ کی ملی بھگت ثابت ہو گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) فیصل آباد شہر میں ہزاروں کی تعداد میں منی پٹرول ایجنسیاں قائم ہوگئیں، حفاظتی تدابیر اختیار کے بغیر بنائی جانیوالے منی پٹرول پمپس کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس حکام کار روائی سے گریزاں، محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ کی ملی بھگت متعلق صوبائی حکام کو رپورٹ ارسال کردی گئی۔فیصل آباد شہر میں ہر سڑک ہر روڈ پر غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول فروخت کرنے والی ایجنسیاں بنا لی گئی ہیں اور کسی بھی قسم کی حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر ہی وہاں پر تیل کی فروخت کا دھندہ جاری ہے جہاں سے پولیس اور سول ڈیفنس کے ملازمین باقاعدگی سے منتھلی لینے میں ملوث پائے گئے ہیں فیصل آباد میں ستیانہ روڈ، مدینہ ٹاون، جڑانوالہ روڈ، ڈھڈی والا، کینال روڈ سے ملحقہ علاقے ، منصور آباد، سمن آباد، رسالہ روڈ، جھنگ روڈ، سمندری روڈ، نڑوالا روڈ، سمندری روڈ، سرگودھا روڈ، ہجویری ٹاون، عثمان ٹاون، ملت روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں ہزاروں منی پٹرول پمپس، غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سول ڈیفنس کی جانبداری کی رپورٹ اعلی ٰحکام کو ارسال کردی ہے جس میں بتایا گیا کہ شہر میں قائم ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے محکمہ کے ملازمین منتھلیاں لینے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے ایکشن نہیں لیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں