امن و امان کیلئے تعینات پولیس دوران ڈیوٹی آرام فرمانے میں مصروف

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کو روکنے اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ کی فراہمی کیلئے تعینات کی گئی پولیس کی موبائل ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی بجائے دوران ڈیوٹی آرام فرمانے میں مصروف ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

متعدد تھانوں کی پولیس ٹیمیں ڈیوٹی سے غائب رہنے کی وجہ سے ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد افراد ڈاکوئوں چوروں کے ہاتھوں اپنے قیمتی مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے باوجود اعلیٰ حکام پولیس کی گشت کو بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکامی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد ضلع بھر میں قائم تھانوں کی پولیس ٹیموں کی جانب سے اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت کرنے کی بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جانے لگی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں