مکوآنہ ‘دو ماہ میں ایل پی جی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے مالکان اور ورکرز کیخلاف گرینڈ آپریشن

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے گزشتہ دو ماہ میں ایل پی جی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے مالکان اور ورکرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے 53 مقدمات درج اور 88 کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ ٹیموں نے غیر قانونی اقدام پر تھانہ فیکٹری ایریا میں 8 اورملت ٹاؤن کے علاقہ میں 6مقدمات درج کرائے اسی طرح تھانہ گلبرگ میں 5 ،تھانہ سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد، سمن آباد،منصور آباداور مدینہ ٹاؤن میں 4/4،تھانہ سول لائنز،جھنگ بازارمیں 3/3 مقدمات درج کرائے ۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر،ڈی ٹائپ میں دو، دواور ساہیانوالہ،رضا آباد،بٹالہ کالونی اور تھانہ چک جھمرہ میں ایک، ایک مقدمہ درج کرایا ۔ انہوں نے ایل پی جی گیس ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو متنبہ کیا کہ وہ اس فعل سے باز رہیں بصورت دیگر دوران کارروائی وہ جیل میں ہونگے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں